قومی خبریں

دہلی ہائی کورٹ میں ایلوپیتھی کے خلاف رام دیو کے بیان پرسماعت

نئی دہلی،25جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی ہائیکورٹ یوگا گرو #رام دیو کے خلاف سات طبی تنظیموں کی جانب سے جاری کووڈ19 وبائی امراض کے دوران ایلوپیتھی کے بارے میں پروپیگنڈا پھیلانے کے الزام میں دائر درخواست پر پیر کوسماعت کرے گا۔اس معاملے کی سماعت جسٹس سی ہری شنکر کریں گے، جنھوں نے ڈاکٹروں کی تنظیموں کو مبینہ پروپیگنڈے سے متعلق ویڈیوز تیار کرنے کو کہا تھا۔

عدالت پہنچنے والی ڈاکٹروں کی تنظیموں میں رشیش کیش، پٹنہ اوربھونیشورکی آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی ریذیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ، چنڈی گڑھ کی انسٹی ٹیوٹ آف پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کی تنظیم، پنجاب کے ریزڈنٹ ڈاکٹروں کی یونین، لالہ لاجپت رائے میموریل #میڈیکل کالج، میرٹھ اور تلنگانہ جونیئر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن، حیدرآباد کے ریزڈنٹ ڈاکٹروں کی ایسوسی ایشن شامل ہیں۔

انہوں نے الزام لگایا ہے کہ رام دیو یہ کہتے ہوئے لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں کہ کووڈ 19 کے بہت سے مریضوں کی موت کے لئے ایلوپیتھی ذمہ دار ہے اور یہ تاثر پیدا کیاجارہا ہے کہ لوگ #ایلوپیتھی #ڈاکٹروں کے ہاتھوں دم توڑ رہے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ #یوگا گرو عام لوگوں کے ذہنوں میں نہ صرف ایلوپیتھک علاج کے بارے میں بلکہ کووڈ19 ویکسین کی حفاظت اور افادیت کے بارے میں الجھن پیدا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خدشات ہیں کہ ایک بااثر شخص ہونے کی وجہ سے رام دیو کے بیانات سے لاکھوں افراد متاثر ہوسکتے ہیں اور وہ ایلوپیتھک (Allopathy) علاج سے پیٹھ پھیر سکتے ہیں حالانکہ حکومت نے اسے علاج کی شکل قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button