پیگاسس جاسوسی معاملہ: شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے پوچھا پیگاسس پر4.8 کروڑڈالرکاخرچ کس کی جیب سے ہوا؟
ممبئی،25جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)شیوسینا لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے راؤت نے ایک بار پھر پیگاسس (pegasus) جاسوسی معاملے میں بی جے پی حکومت پر حملہ کیا ہے اور اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ الزام ہے کہ اسرائیلی جاسوس #ایپ #پیگاسس سے ملک کے 300 سے زائد لیڈران، صحافیوں اور وزراء کے فون ٹیپ کیے گئے تھے۔ سنجے راوت نے الزام لگایا کہ صرف 2019 میں پیگاسس کی جاسوسی پر 4.8 کروڑڈالر خرچ ہوئے۔
پارٹی کے ترجمان اخبار’ سامنا‘ میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں سنجے راؤت نے لکھا ہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق 50 فون پر #جاسوسی کرنے کے لئے 8 لاکھ ڈالر لاگت آتی ہے۔ 2019 میں 300 افراد کے فون پر جاسوسی کرنے پر 4.8 ملین ڈالر خرچ ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اعداد و شمار صرف 2019 کے ہیں۔ 2020 اور 2021 میں اس میں بہت زیادہ لاگت آئی ہے۔ اسی پرسوال اٹھاتے ہوئے #سنجے #راوت نے لکھا ہے کہ یہ #رقم کس کی جیب سے خرچ ہوئی ہے؟ اس سارے معاملے کا پتہ تفتیش ہی سے ہوگا۔



