
فیس بک پر 37فیصد اور انسٹاگرام پر 24فیصدکاہے اکائونٹ
نئی دہلی،25جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کورونا وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن اور آن لائن #کلاسوں کے درمیان اسکول جانے والے بچوں کے اسمارٹ فونز اور انٹرنیٹ کے استعمال کولے کرایک سروے کیاگیاہے۔ سروے میں 3400 اسکول #طلبہ سے #اسمارٹ فونز اور #انٹرنیٹ سے متعلق #سوالات پوچھے گئے تھے۔ خاص بات یہ ہے کہ 42.9فیصد طلبہ نے #سوشل نیٹ ورکنگ اکاؤنٹ رکھنے کا اعتراف کیا ہے۔
یہ مطالعہ قومی تحفظ حقوق اطفال کمیشن (این سی پی سی آر) کے ذریعہ کیا گیا تھا، جس میں بچوں کے ساتھ بدسلوکی اور زیادتیوں کو روکنے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے پرزوردیاگیاہے۔ اس سروے میں ایک چیز جو سامنے آئی ہے وہ یہ ہے کہ بچے آسانی سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اکاؤنٹ بناسکتے ہیں۔
مطالعہ میں ایک اہم تشویش یہ ہے کہ 10 سال کی عمر کے بچوں کی ایک بڑی تعداد کے پاس سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیں۔ پتہ چلا ہے کہ سروے میں شامل 10 سالہ بچوں میں سے 37.8فیصد کے پاس فیس بک اور 24.3 فیصد افراد کے پاس انسٹاگرام اکاؤنٹ تھا۔ مطالعہ میں مختلف سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز کے ذریعہ طے شدہ رہنما خطوط کی خلاف ورزی ہوتی دکھائی دیتی ہے۔ جہاں تک فیس بک اور #انسٹاگرام کا تعلق ہے تو اکاؤنٹ بنانے کی عمر کی حد 13 سال ہے۔



