بین الاقوامی خبریںدلچسپ خبریںسرورق

انگلینڈ:لائبریری سے لی گئی کتاب 63 سال بعد واپس کردی گئی

لندن،26جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)انگلینڈ کی ایک #لائبریری سے بطور امانت پڑھنے کے لیے لی گئی کتاب کو 63 سال بعد لائبریری کو واپس کردیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جب یہ #کتاب واپس کی گئی تو اس پر ایک تحریر لکھی تھی کہ‘دیری، کبھی نہ دینے سے بہتر ہے۔اس کتاب کی ایک تصویر نیو کیسل لائبریریز کی جانب سے #فیس بک پر شیئر کی گئی۔

اس حوالے سے نیو کیسل #لائبریریز کا بتانا تھا کہ یہ ڈیرل ہف کی کتاب تھی جس کا نام ’ہاؤ ٹو لائی ود سٹیٹسٹکس‘ (اعداد و شمار کے ذریعے جھوٹ کیسے بولا جائے) تھا۔مذکورہ کتاب کو بذریعہ ڈاک سینٹرل لائبریری پہنچایا گیا اور پتہ کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ #کتاب یہاں سے 63 سال قبل بطور امانت پڑھنے کے لیے لی گئی تھی جسے اب واپس کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button