
افغان فوجی پاکستان میں داخل نہیں ہوئے:افغانستان-پاکستانی فوج نے اپنے دعوے کے ثبوت میں ویڈیو جاری کیا
کابل،27جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پاکستان کی فوج نے پیر کے روز کہا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چترال کے قریب سرحدی علاقے میں #طالبان کے حملوں سے بچنے کے لیے درجنوں افغان فوجیوں نے پاکستان میں #پناہ طلب کی۔ تاہم افغان #فوج کے ایک ترجمان نے پاکستان کے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔افغان وزارت دفاع کے ایک ترجمان جنرل اجمل عمر شنواری نے کابل میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران پاکستانی دعوے کو مسترد کر دیا۔
ان کا کہنا تھاکہ یہ سچ نہیں ہے، کسی بھی افغان #فوجی نے پاکستان میں پناہ نہیں لی ہے۔انہوں نے صحافیوں سے بات چیت میں مزید کہاکہ افغان عوام، بالخصوص ہماری فوج جس طرح سے پاکستان کے خلاف حساس ہے، وہ سب پر عیاں ہے لیکن پاکستانی فوج نے اپنے دعوے کے ثبوت میں 27 جولائی منگل کے روز ایک ویڈیو جاری کیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سرحد پار پاکستانی فوج افغان فورسز کا خیر مقدم کر رہی ہے۔
ISPR@bbcpashto
video of 46 Afg soldiers including 5 officers who have been returned to Afghan govt authorities at Nawapass Bajaur today at 0035 PSTThese Soldiers from the Afghan National Army and Border Police were given safe passage into Pakistan, on their own request, pic.twitter.com/jtVnLRfzLm
— Sumaira Khan (@sumrkhan1) July 26, 2021
اس #ویڈیو کے ساتھ ہی پاکستانی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ #فوجیوں کو #افغان حکام کی درخواست پر خوشگوار انداز میں ان کو ان کے ہتھیار اور ساز و سامان کے ساتھ ہی واپس ان کے حوالے کر دیا گیا ہے، پاکستان ہر ضرورت کے وقت اپنے افغان بھائیوں کی مدد کرتا رہے گا۔اس سے قبل پاکستانی فوج نے کہا تھا کہ افغانستان کے درجنوں فوجی طالبان کے حملوں کے باعث اپنی چوکیاں چھوڑنے پر مجبور ہو گئے تھے اور انہوں نے #پاکستان میں پناہ لی۔ پاکستانی فوج نے اپنے بیان میں ایسے 46 فوجیوں کو پناہ فراہم کرنے کی تصدیق کی تھی۔



