سب سے قدیم پارٹی پارلیمنٹ نہیں چلنے دے رہی ہے بی جے پی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ میں وزیراعظم کااظہارناراضگی
نئی دہلی27جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)وزیر اعظم نریندرمودی نے بی جے پی پارلیمانی بورڈکی میٹنگ میں کانگریس کو شدید نشانہ بنایا۔ وزیراعظم نے کہاہے کہ کانگریس ایوان کو چلنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ جب کوویڈ 19 پرمیٹنگ بلائی گئی تو کانگریس نے بھی بائیکاٹ کیا اور دوسری جماعتوں کو آنے سے روکا۔ پی ایم مودی نے بی جے پی کے ممبران پارلیمنٹ سے عوام اور میڈیا کے سامنے #کانگریس اور #اپوزیشن کے کام کو بے نقاب کرنے کی اپیل کی۔
#وزیراعظم نے کہا کہ #آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر 75 دیہات کا دورہ کریں ، 75 گھنٹے قیام کریں۔ لوگوں کو دیہاتوں میں ملک کی کامیابیوں ، ملک کی آزادی ، ان سب چیزوں کے بارے میں بتائیں۔ #وزیراعظم نے کہاہے کہ 75 سالہ آزادی کے اس پروگرام کو سرکاری #پروگرام نہیں بننا چاہیے ، اس پروگرام میں ملک کے عوام کی شرکت ہونی چاہیے۔



