قومی خبریں

15 اگست کو دہلی میں لہرایا جائے گا ترنگا: راکیش ٹکیت نے بتایا کسانوں کا منصوبہ

نئی دہلی، 28 جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مرکزی حکومت کے تینوں زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا #احتجاج جاری ہے۔ حکومت اور کسانوں کے مابین طویل وقت سے بات چیت نہیں ہو سکی ہے اور اس وقت یہ بات دکھائی ہوتی بھی نہیں دکھ رہی ہے۔ مانسون سیشن کے دوران #کسانوں کا #مظاہرہ ایک بار پھر تیز ہوگیا، وہیں اب 15 اگست کولے کر بھی تیاریاں تیزہوگئی ہیں۔ بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے 15 اگست کوجھنڈاتو دہلی میں ہی لہرائیں گے۔

راکیش ٹکیت نے ایک نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمیں دہلی میں کوئی چوراہا دے دیاجائے تو ہم اس جگہ پر ہی ترنگا لہرا دیں گے۔ راکیش ٹکیت نے کہا کہ کچھ بھی ہو دہلی میں ہی ترنگا لہرایا جائے گا۔ ٹکیت نے کہا کہ چاہے اس کیلئے فضائی راستے کاسہارالیناپڑے۔ #ہوائی راستے سے کیا مراد ہے؟ اس کے جواب میں ٹکیت نے کہا کہ ڈرون سے لے جائیں گے ترنگا۔ دہلی کی سرزمین پرکسان کا جھنڈا لہرائے گا، چاہے فضائی راستے سے جائے۔

راکیش ٹکیت نے کہا کہ کیا دہلی میں کسانوں کیلئے 5 گز زمین بھی دستیاب نہیں ہے، ہمیں دہلی میں 5 گز زمین دیں۔ اکشرم دھام کے قریب چوراہے پر ترنگا لہرانے کی اجازت دی جائے۔ #دہلی کے باہر بھی تو #ترنگا لہرایا جاسکتا ہے؟اس سوال کے جواب میں #راکیش-ٹکیت نے کہا کہ نہیں کسان دہلی میں ہی ترنگا لہرائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button