لکھنؤ :15 جنوری (ایجنسیاں) لکھنؤوزیر دفاع راج ناتھ سنگھ دو روزہ دورہ اپنے پارلیمانی حلقہ لکھنؤ میں پہونچ رہے ہیں۔ بی جے پی مہا نگر صدر مکیش شرما نے بتایا کہ وزیر دفاع صبح 11 بجے ہوائی اڈے پر پہونچیں گے۔اس کے بعد سیدھے آرمی ہیڈ کوارٹر سنٹرل کمانڈ روانہ ہوں گے۔اور صبح 11: 45 بجے مجوزہ آرمی ہسپتال پہونچ کر راج ناتھ سنگھ بھوم پوجن اور سنگ بنیاد پروگرام میں شامل ہوں گے اور نقاب کشائی کریں گے۔ پروگرام کے بعد دلکشا رہائش کیلئے روانہ ہوں گے.اتوار،17 جنوری شام 3:00 بجے دہلی کے لئے روانہ ہوں گے۔




