
نئی دہلی ،28؍جولائی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی کے شالیمار باغ علاقے میں 9 سالہ بچی کے ریپ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ دہلی پولیس کے مطابق اتوار کے روز لڑکی گھر سے سامان خریدنے کے لیے باہر گئی تھی۔پھر اس کو ملزم شاہ رخ عرف سلیم نے دیکھا اور سلیم نے اسے نئے کپڑے دلانے کے نام پر #لالچ دے کر ایک جھگی میں لے گیا۔
#ملزم نے لڑکی کو 5 گھنٹے تک اپنے ساتھ رکھا اور #عصمت-دری کے بعد اس کو اس کے گھر کے قریب چھوڑ دیا۔اس دوران گھر والوں نے لڑکی کو تلاش کیا۔ جب لڑکی واپس آئی تو پولیس نے اس کا #میڈیکل کرایا اور ڈاکٹر کی رپورٹ کے بعد پاکسو اور ریپ کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ اس کے بعد پولیس نے سی سی ٹی وی کو چیک کیا اور ملزم سلیم کو سی سی ٹی وی ٹریل کے ذریعے گرفتار کیا۔ ملزم رام پور کا رہائشی ہے۔ ملزم کے خلاف رام پور میں قتل کا مقدمہ درج ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ #بچی کی صحت اب ٹھیک ہے۔



