بین ریاستی خبریںدلچسپ خبریںسرورق

فضائی حادثے میں مردہ قرار دیا گیا شخص 45 سال بعد زندہ نکلا

ممبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ایک شخص کو اس کے اہل خانہ مسلسل 45 سال تک مردہ سمجھتے رہے مگر وہ چار عشروں سے زاید عرصے تک غائب رہنے کے بعد آخر کار اپنے خاندان سے جا ملا۔تفصیلات کے مطابق ریاست #کیرالہ سے تعلق رکھنے والا ساجد ثونگل کی عمر اس وقت 70 سال ہے۔ سنہ 1976ء کو اس کے خاندان کو پتا چلا کہ ساجد #ہوائی-جہاز کے ایک حادثے میں #فوت ہوچکا ہے۔

اس وقت ساجد کی عمر بائیس سال تھی۔ وہ رزق کی تلاش میں ابو ظبی چلا گیا۔ ساجد کی چار بہنیں اور تین بھائی تھے۔ #امارات میں ساجد نے ثقافتی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کردیا۔اکتوبر 1976ء کو بھارت کا ایک ہوائی جہاز مدراس کے راستے ممبئی جاتے ہوئے انجن میں آگ لگنے سے حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار عملے کے افراد سمیت کل 96 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

یہ حادثہ سانٹا کروز ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد پیش آیا تھا۔ساجد کے خاندان کو کسی نے بتایا کہ اس حادثےمیں ساجد میں مارا گیا ہے۔ انہوں نے اس افواہ پریقین کرلیا اور رو دھو کراسے بھلا دیا تھا۔ مگر وہ ساجد حادثے کا شکار ہونے والے جہاز میں سوار نہیں ہوا بلکہ وہ ممبئی سے ابو ظبی چلا گیا۔

1982 میں ساجد ابوظبی سے #ممبئی واپس ہوے لیکن انھوں نے اپنے خاندان کے ساتھ اس طویل عرصے کے دوران کوئی رابطہ نہیں کیا۔ رابطہ نہ کرنے کی وجہ انکی ناکامی تھی اور ساجد چاہتے تھے کہ وہ ڈھیروں پیسے جمع کرکے پھر اپنے خاندان سے رابطہ کرے۔ساجد کا اپنے خاندان سے ملنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

ممبئی میں گذر بسر کے لئے مختلف کام کئے لیکن وہ ناکام رہے۔سنہ 2019ء میں  ایک پادری نے انکی علالت میں دیکھ بھال کی اور انکی تنظیم جو  خاندان کے بچھڑے افراد کو ملانے کے لیے کام کرتی ہے  ساجد کو لیکر ایک امام صاحب سے تلاش کرنے میں مدد کی اپیل کی۔

خوش قسمتی سے اسی دوران انکے ایک دوست نے پہچان لیا اس وقت ساجد سخت علیل حالت میں تھے۔ انہوں نے ساجد اور اس کے خاندان کو آپس میں ملایا۔ویڈیو کال پہ افراد خاندان سے بات کرائی گئی اس وقت کافی جذباتی مناظر دیکھے گئے۔ساجد طویل عرصے تک غائب رہا مگر وہ دولت جمع نہیں کرسکا۔

آج وہ خود کئی جسمانی بیماریوں کا شکار ہے۔ساجد کےوالد 2012ء میں انتقال کرگیا تھا جب کہ #ماں کی عمر95 سال ہے اور وہ ابھی زندہ ہے۔ اس کی بیوی جمیلہ، بھائی عزیز، محمد، کنجو زندہ اور صحت مند ہیں۔خاندان کے لیے یہ خبر حیران کن تھی کہ ساجد ابھی تک زندہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button