بین الاقوامی خبریں

امریکی وزیر دفاع کا ویت نام کا دورہ، دفاعی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

نیویارک ،29؍جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن (United States Defense Secretary Lloyd Austin) ویت نام کے دورے پر ہیں، جہاں آج ہنوئی میں انہوں نے اپنے ہم منصب سے ملاقات کی۔ دونوں نے #چین کے تناظر میں #عسکری تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ دونوں وزرائے دفاع نے مفاہمت کی ایک یادداشت پر #دستخط بھی کیے، جس کے تحت امریکہ ویت نام جنگ میں ہلاک ہونے والے امریکی #فوجیوں کی باقیات کی تلاش جاری رکھے گا۔

لائڈ آسٹن نے فان وان گیانگ کو یقین دہانی کرائی کہ بحری فوج اور دفاعی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں امریکا ویت نام کی مدد کرے گا۔ #امریکی وزیر دفاع فلپائن اور سنگا پور کے دورے کے بعد بدھ کو ہی ہنوئی پہنچے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button