قومی خبریں

نئی تعلیمی پالیسی ملک کے مستقبل کے لیے اہم کردار ادا کرے گی: مودی

نئی دہلی ، 29 جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) وزیر اعظم #نریندر مودی نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائی گئی ہے اور اس سے ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔قومی تعلیم پالیسی کے ایک سال مکمل ہونے پر ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا ’’نئی قومی تعلیمی پالیسی کے ایک سال کی تکمیل پر ملک کے سبھی لوگوں اور تمام اسٹوڈنٹس کو بہت بہت مبارکباد۔ گزشتہ ایک سال میں آپ سبھی عظیم شخصیات ، اساتذہ ، پرنسپلز ، ملک کے پالیسی سازوں نے قومی تعلیمی پالیسی کو زمین پر لانے کے لئے بہت محنت کی ہے‘‘۔

انہوں نے کہا "ہم مستقبل میں کتنا آگے جائیں گے ، ہم کتنی اونچائیاں حاصل کریں گے ، اس کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ ہم اس وقت اپنے نوجوانوں کو کس طرح کی تعلیم دے رہے ہیں ۔یعنی آج ہم کیسی تعلیم دے رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ملک کی نئی قومی پالیسی قوم کی تعمیر کے مہایگیہ میں بڑے عناصر میں سے ایک بڑا عنصر ہے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ  نئی نیشنل ایجوکیشن پالیسی  نوجوانوں کو یقین دلا رہی ہے کہ ملک اب ان کے جذبات کے ساتھ مکمل طور پر ان کے ساتھ ہے ، ان کے حوصلوں کے ساتھ ہے جو مصنوعی ذہانت کے پروگرام جو ابھی شروع کیا گیا ہے وہ بھی ہمارے نوجوانوں کے مستقبل اورینٹیڈ بنائے گا۔ آج کے 21 ویں صدی کا نوجوان اپنا نظام اپنی دنیا خود اپنے مطابق بنانا چاہتا ہے ۔اس لئے انہیں پرانے بندھنوں اور پنجروں سے آزادی چاہئے۔

مودی نے کہا کہ ہم نے آپ نے کئی دہائیوں سے یہ ماحول دیکھا ہے جب یہ سمجھا گیا تھا کہ کسی کو اچھی تعلیم حاصل کرنے اور روشن امکانات کے لئے بیرون ملک ہی جانا ہوگا ۔لیکن اب اچھی #تعلیم کے لئے ، بیرون ملک سے طلباء کو ہندوستان آنا چاہئے ، بوسٹن انسٹی ٹیوٹ #ہندوستان آئے ، اب ہم یہ دیکھنے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج جو امکانات پیدا ہو رہے ہیں ان کا ادراک کرنے کے لئے ہمارے #نوجوانوں کو دنیا سے ایک قدم آگے رہنا ہوگا ، ایک قدم آگے سوچنا ہوگا۔ صحت ہو ، #دفاع ہو ، انفراسٹرکچر ہو کہ #ٹکنالوجی ملک کو ہر طرف سےقابل اور خود کفیل ہونا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button