قومی خبریں

حکومت ایوان کاوقت ضائع نہ کرے،اہم امور پر جواب دے : راہل گاندھی

نئی دہلی29جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پیگاسس جاسوسی کے معاملے کے بارے میں ٹویٹ کیاہے جس میں مرکزی حکومت کے رویہ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ میں لکھاہے کہ ہماری جمہوریت کی بنیاد یہ ہے کہ ممبران پارلیمنٹ عوام کی آوازبنیں اور قومی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کریں۔ مودی حکومت اپوزیشن کویہ کام کرنے نہیں دے رہی ہے۔

#پارلیمنٹ کا زیادہ وقت ضائع نہ کریں۔ آئیے مہنگائی ، #کسانوں اور #پیگاسس کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ پیگاسس معاملے کی وجہ سے پارلیمنٹ کامانسون اجلاس بری طرح سے متاثر ہوا ہے اور لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی بار بار ملتوی کردی گئی ہے۔

پیگاسس معاملے پر بدھ کے روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے راہل #گاندھی نے کہاہے کہ یہ الزام لگایا گیا ہے کہ ہماری آواز کو پارلیمنٹ میں دبایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ ہم صرف یہ پوچھ رہے ہیں کہ پیگاسس #سافٹ-ویئر خریدا گیا تھا یا نہیں اور کیا یہ ہندوستان میں کچھ لوگوں کے خلاف استعمال ہوا تھا؟

حکومت اس پر کوئی بحث نہیں کرنا چاہتی ، وزیر اعظم نریندر مودی نے ہمارے فونوں میں ایک ہتھیار ڈال دیا ہے۔ راہل نے سوالیہ لہجے میں پوچھا کہ آخر اس معاملے کو ایوان میں کیوں نہیں زیر بحث لایا جائے۔ وہ (حکومت) کہتے ہیں کہ ہم پارلیمنٹ میں خلل ڈال رہے ہیں۔ ہم اپنی ذمہ داریوں کو نبھانا چاہتے ہیں اور یہ جمہوری عمل کے خلاف بتایا جارہا ہے۔ کانگریس کے سابق صدر نے کہاہے کہ پیگاسس معاملہ بغاوت کی طرح ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button