بین الاقوامی خبریںسرورقفلمی دنیا

واکا واکا گرل شکیرا پر مقدمہ

بارسلونا، 30 جولائی: (اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)واکا واکا گرل #شکیرا ٹیکس ادا نہ کرنے پر مشکل میں پھنس گئی ہیں اور بارسلونا میں ان کے خلاف #مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بارسلونا کی عدالت میں کولمبیا کی پاپ #اسٹار شکیرا پر 14.5 ملین یورو (17 ملین ڈالر) ٹیکس چوری کے الزام کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق مقامی عدالت کے جج نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا کہ سال دو ہزار بارہ، تیرہ اور چودہ کے درمیان شکیرا کے مبینہ ٹیکس چوری سے متعلق سماعت کے لئے کافی ثبوت موجود ہیں۔

دوران سماعت جج نے ریمارکس دئیے کہ شکیرا ان تین سالوں میں #اسپین میں دو سو سے زائد دن مقیم رہیں، اسپین کے قانون کے مطابق وہ ٹیکس ادا کرنے کی ذمے دار ہیں۔جج کے مطابق شکیرا نے دو ہزار بارہ سے دو ہزار چودہ تک چودہ ملین ڈالر ٹیکس ادا نہیں کیا اور اپنی آمدنی بھی چھپائی، مقامی عدالت نے معروف گلوکارہ کو اثاثے ظاہر کرنے کے لئے دس دن کا وقت دیا ہے۔اسپین کے قانون کے مطابق سال میں ایک سو پچاسی دن اسپین میں رہنے والے شخص کو ٹیکس ادا کرنا لازمی ہے، شکیرا نے اپنے اسپینش شوہر اور بچوں کے ساتھ اسپین میں دو سو دن گزارے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button