بین الاقوامی خبریں

چینی محکمہ صحت نے3بچوں کی پالیسی پرعمل درآمد کی سہولت کیلئے  تجاویز پیش کیا

بیجنگ ،30؍جولائی: (اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)چین کے محکمہ صحت نے 3بچوں کی پالیسی پرعمل درآمد کی سہولت کیلئے اقدامات تجویز کئے ہیں قومی صحت کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹس میں کمیشن نے #خاندانی منصوبہ بندی کے مقامی ضوابط میں بروقت نظر ثانی اور #زچہ و #بچہ کی دیکھ بھال میں اعلی معیار کے طبی وسائل کو زیادہ قابل رسائی بنانے پر زور دیا ہے۔
نوٹس کے مطابق کمیشن نے بچوں کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے میں نجی کرداروں کی شرکت اور ایک بچے والے کنبے کے #بچوں کیلئے #چھٹی کے نظام کے قیام کی تلاش کی حوصلہ افزائی کی تاکہ وہ اپنے والدین کی دیکھ بھال کر سکتے۔نوٹس میں انتظامی امور کو ہموار کرنے،سرکاری خدمات میں بہتری لانے اور آبادی کی نگرانی بڑھانے اور آبادی کی حکمت عملی پر تحقیق سمیت اقدامات شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button