کابل،30؍جولائی : (اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)افغانستان کے صدر اشرف غنی نے پھر طالبان کو پیغام میں کہا ہے کہ نہ تم #ہتھیار ڈالو گے نہ ہم ملکر بیٹھنا ہی مسئلے کا واحد حل ہے۔ #پاکستان #سعودی عرب سمیت دنیا بھر کے علماء کا اتفاق ہے کہ #طالبان کی #جنگ کی مذہبی حیثیت نہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق افغان سکیورٹی فورسز نے ہرات شہر ضلع کاروخ میں طالبان کو پیچھے دھکیل دیا۔
ہرات میں جاری لڑائی میں 40 طالبان ہلاک، 40 سے زائد زخمی ہوئے۔ افغان فوجیوں کی کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ افغان وزارت امن کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے چار ماہ کے دوران #افغان فورسز پر 22 ہزار حملے کئے۔ 22 ہزار طالبان حملوں کی وجہ سے ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے۔ چار ماہ میں طالبان نے93 خود کش حملے اور 650 راکٹ حملے کئے۔
اس عرصے میں طالبان نے 1675 بارودی دھماکے 844 ٹارگٹ کلنگ میں ان حملوں میں 5587 افغان شہری ہلاک اور زخمی ہوئے۔ چار ماہ میں افغان فورسز کی کارروائی میں 24 ہزار 609 طالبان #جنگجو ہلاک یا زخمی ہوئے۔ طالبان صوبہ ہلمند کے شہر لشکر گاہ پر قابض ہو گئے۔



