قومی خبریں

آئندہ 5 دنوں میں کئی ریاستوں میں شدید بارش کا انتباہ ،الرٹ جاری

نئی دہلی،30؍جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مانسون 2021 ملک کے بیشتر حصوں میں اپنے پورے شباب پر ہے ۔ #دارالحکومت دہلی میں بھی مسلسل دو دنوں سے بارش کا ماحول بنا ہوا ہے۔ ہندوستانی محکمہ #موسمیات نے اگلے پانچ دنوں میں ملک کے کئی حصوں میں شدید #بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق 30 جولائی سے 4 اگست 2021 تک وسطی اور شمالی ہند کی کئی ریاستوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ نے آئندہ پانچ دنوں کے لیے موسم کی #پیشن گوئی جاری کی ہے۔آئی ایم ڈی نے کہا ہے کہ 30 جولائی اور 4 اگست کے درمیان وسطی اور شمالی مغربی ہندوستان کے کچھ علاقوں(مغربی مدھیہ پردیش اور مشرقی #راجستھان) میں موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔ 31 جولائی سے ہندوستان کے مشرقی علاقوں میں بارش میں کمی ہو سکتی ہے۔

محکمہ کے مطابق 30 جولائی سے 2 اگست تک اترپردیش کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اگلے پانچ دنوں میں جموں و کشمیر اور پنجاب کے بیشتر علاقوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والے چند دنوں میں راجستھان کے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button