راجستھان : نئے زرعی قوانین کے خلاف مظاہرے کے دوران کسان بے قابو بی جے پی لیڈر کیلاش میگھوال کے پھاڑے کپڑے
جے پور، 30 جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) راجستھان کے سری گنگانگر میں احتجاج کررہے کسانوں نے بی جے پی ایس سی مورچہ کے ریاستی صدر #کیلاش #میگھوال کی پٹائی کی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی لیڈر مہنگائی اور آبپاشی کے پانی کے حوالے سے سری گنگانگر کلکٹریٹ پر احتجاج کر رہے تھے۔ اسی وقت وہ کسان جو وہاں احتجاج کر رہے تھے وہاں پہنچ گئے۔ وہاں کسانوں کاکیلاش میگھوال کے ساتھ تصادم ہوگیا ۔
اس کے ساتھ ہی کسانوں نے بی جے پی شیڈولڈ کاسٹ مورچہ کے ریاستی صدر کیلاش میگھوال کے کپڑے پھاڑ دیئے۔ کیلاش میگوال پر حملہ کیا گیا۔ انہیں مارا پیٹا ۔پولیس انتظامیہ نے کیلاش میگھوال کو کسانوں سے بچایا ۔ مین مارکیٹ میں پولیس نے کسانوں پر لاٹھیوں کی بارش بھی کی جس میں کئی کسان زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس وقت وہاں کشیدہ صورتحال ہے۔ سری گنگانگر کے کلکٹریٹ احاطے میں ہر جگہ پولیس فورس تعینات ہے۔ صورتحال اب بھی سنگین ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ بی جے پی لیڈر کلکٹریٹ میں آبپاشی کے پانی پر ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ اسی وقت کسانوں کی ایک ٹیم بی جے پی کے خلاف احتجاج کرنے پہنچی۔ اسی دوران دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا اور معاملہ آگے بڑھ گیا۔واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے بی جے پی نے اسے بدقسمتی قرار دیا ہے۔ بی جے پی کے ڈپٹی لیڈر آف اپوزیشن راجندر راٹھودر جو اس پروگرام میں موجود تھے،انہوں نے ٹویٹ کیاکہ ریاست میں امن و امان کی صورتحال بہت تشویشناک ہے۔ سری گنگانگر میں بی جے پی کا پروگرام پہلے سے طے تھا، لیکن اس کے باوجود پولیس انتظامیہ کی ناکامی یہ تھی کہ سماج دشمن عناصر نے دلت لیڈر کیلاش میگھوال پر جان لیوا حملہ کیا اور پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت بی جے پی کے عوامی نمائندوں کے ساتھ ہونے والے اس طرح کے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنائے اور مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ دوسری جانب بی جے پی کے ریاستی صدر ستیش پونیا نے ایک بیان میں کہا کہ میگھوال کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ افسوس ناک اور قابل مذمت ہے، جمہوریت میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
تصویروں میں یہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ بی جے پی #لیڈر کیلاش میگھوال کی قمیض اور ان کی بنیان پھٹی ہوئی ہے۔ ساتھ ہی کچھ #پولیس والے بھی ان کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ اس کے علاوہ #کسان #احتجاج کرتے اور نعرے لگاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
Rajasthan: Farmers protesting in Sri Ganganagar against the Central Government’s three farm laws, tore the clothes of BJP leader Kailash Meghwal. The leader had arrived to participate in a BJP protest over inflation and irrigation when the incident took place. pic.twitter.com/GERDBpoqB2
— ANI (@ANI) July 30, 2021



