قومی خبریں

اے ٹی ایم سے پیسے نکالنا مہنگا

نئی دہلی 31جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)یکم اگست سے بہت سے قوانین تبدیل ہورہے ہیں ، جس کا آپ پر اثر پڑے گا۔ آئی سی آئی سی آئی #بینک نے #بینکنگ چارجز میں بھی اضافہ کیا ہے۔اے ٹی ایم سے رقم نکالنا مہنگا پڑے گا۔اے ٹی ایم سے نقد رقم نکالنایکم اگست سے مہنگاہو جائے گاکیونکہ آر بی آئی نے اے ٹی ایم کے ذریعے ایک بینک سے دوسرے بینک میں مالی لین دین پر انٹرچینج فیس 15 روپے سے بڑھا کر 17 روپے کر دی ہے۔

آر بی آئی نے یہ فیصلہ جون میں لیاجویکم اگست سے نافذ العمل ہوگا۔ غیر مالی لین دین کی فیس بھی 5 روپے سے بڑھا کر 6 روپے کر دی گئی ہے۔ انٹرچینج فیس کسی دوسرے بینک کے اے ٹی ایم #کارڈ کو استعمال کرتے ہوئے بینک اکاؤنٹ ہولڈر لیتا ہے۔اسی طرح30 ، 31 کو ہفتہ اتوار یا کوئی اعلان شدہ چھٹی ہو تب بھی #تنخواہ پنشن #اکاؤنٹ میں آئے گی۔ لیکن اے ٹی ایم سے کیش نکلوانے پر صارفین کو مزید جیبیں خالی کرنی پڑیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button