بنگلور: ٹِپّر اور منی بس کے درمیان پیش آئے ایک خطرناک سڑک حادثہ میں 12لوگوں کی موت واقع ہوگئی جبکہ کئی لوگ زخمی ہوگئے۔ حادثہ جمعہ کی علی الصبح اْس وقت پیش آیا جب ہبلی اور دھارواڑ کے درمیان واقع اِٹّی گٹّی کے قریب منی بس جس پر 17 لوگ سوار تھے سامنے سے آرہی ریت سے بھری ٹپر سے ٹکراگئی۔
ٹکر اتنی شدید تھی کہ منی بس کے پرخچے اْڑ گئے اور بس مکمل طور پر دب گئی اس درمیان ٹپر پر موجود ریت بھی بس پر جا گری۔مہلوکین کا تعلق ڈاونگیرہ کے ودیا نگر ، ایم سی سی -اے -بلاک اور ایم سی سی -بی -بلاک سیبتایاگیا ہے۔ اطلاع کے مطابق بس پر سوار سینٹ پالس کانونٹ اسکول کیپرانے طلبا گوا کی سیاحت کے لئے نکلے تھے۔
ڈاونگیرہ جے جے ایم میڈیکل کالج کے سنئیر پروفیسر ڈاکٹر روی کمار اوران کی بیوی ، گائناکولوجسٹ ڈاکٹر ویناپرکاش سمیت کل 12لوگ ہلاک ہوئیہیں۔ 17افراد پر مشتمل یہ ٹیم جمعہ کی صبح 30-3بجے ڈاونگیرہ سینکلی تھی۔حادثہ کے بعد کرین کے سہارے سواریوں کو الگ کیا گیا اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا۔ رپورٹ لکھے جانے تک کئی نعشیں منی بس کے اندر پھنسی ہوئی تھی اور کرین کے ذریعے نعشوں کو باہر نکالنے کا کام جاری تھا۔حادثے میں کئی زخمیوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے







