
تیل کمپنیوں نے یکم اگست سے کمرشل سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کیا
نئی دہلی،یکم اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت بھی مہنگی ہو گئی ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کمرشل ایل پی جی گیس #سلنڈرز کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جو یکم اگست سے نافذ العمل ہیں۔ کمرشل #گیس سلنڈر کا 19 کلو کا سلنڈر 73.50 روپئے مہنگا ہو گیا ہے۔ حالانکہ گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی تقریبا 10-12 دن سے کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔سرکاری تیل کمپنیوں نے یکم اگست سے کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ سرکاری آئل #کمپنی انڈین آئل نے 19 کلو کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت 73.5 روپئے فی سلنڈر بڑھا دی ہے۔ دہلی میں 19 کلو #کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت 1500 روپئے سے بڑھ کر 1623 روپئے فی سلنڈر ہوگئی ہے۔













