دوسرے مذاہب کی خواتین کی فکرکب کریں گے؟اویسی نے کہا، مسلمان تین طلاق قانون کو قبول نہیں کرتے
نئی دہلی یکم اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)قانون کو مکمل طور پر مؤثر قرار دیتے ہوئے مودی حکومت نے کہا ہے کہ تین طلاق کے معاملات میں 80 فیصد کمی آئی ہے اور مسلم خواتین نے اس سے فائدہ اٹھایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی آل انڈیا #مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے رہنما اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ مسلمان اس قانون کو قبول نہیں کرتے اور اس سے صرف #خواتین کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔
اے آئی ایم آئی ایم کے رہنما اسدالدین #اویسی نے اے این آئی کوبتایاہے کہ یہ قانون (تین طلاق) غیر آئینی ہے اور اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ یہ مساوات کے خلاف ہے۔ کیا #مودی حکومت صرف مسلم #خواتین (حقوق) کا دن منائے گی؟ ہندو ، #دلت اور او بی سی خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں کیاخیال ہے؟ صرف مقدمات درج کیے جائیں گے ، کوئی انصاف نہیں کیا جائے گا۔ زمین پرموجودمسلمانوں نے اسے قبول نہیں کیا۔



