بین الاقوامی خبریں

کووڈ-19 کی نئی قسم سے ہر3 میں سے 1 مریض کی ہلاکت کا اندیشہ

لندن،2اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ایک نئے تحقیقی مطالعہ میں سائنسدانوں نے کووڈ19 کی ایک نئی مگر خطرناک قسم کے بارے میں خبردار کیا ہے۔یہ نئی قسم مشرق اوسط ریسپائریٹری سینڈروم (مرس) #وائرس سے ملتی جلتی ہے۔ اس سے متاثرہ ہر تین میں سے ایک شخص ہلاک ہوسکتا ہے۔سائنٹیفک ایڈوائزری گروپ برائے ایمرجنسیز نے سیج پبلی کیشنز کے تحت لکھے گئے تحقیقی مضمون میں کہا ہے کہ اس بات کا حقیقت #پسندانہ امکان موجود ہے کہ یہ نئی قسم مرس جیسی خصوصیات کا حامل ہوسکتی ہے۔

#برطانیہ میں مقیم ماہرین نے بتایا ہے کہ اس #وائرس کا شکار ہونے کے نتیجے میں بوڑھے افراد اور طبی طور پر کمزورافراد کو’کم شدید بیماری‘ لاحق ہوسکتی ہے۔یہ دونوں گروپ کووِڈ-19 کا سب سے زیادہ شکار ہوئے ہیں۔انھیں اسپتال میں داخل ہونے کی ضرورت پیش آئی ہیاور ان ہی میں سے زیادہ ترکی اموات ہوئی ہیں۔اس #تحقیقی مطالعے میں کہا گیا ہے کہ کروناوائرس کے مکمل خاتمے کا’امکان نہیں‘ہے اور اس کی شکلیں تبدیل ہوتی رہیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button