قومی خبریں

ریپ متاثرہ نے ظاہرکی اپنے مجرم سے ہی شادی کی خواہش ، سپریم کورٹ نے کیامنع

نئی دہلی،2اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سپریم کورٹ نے کیرالہ کے کوٹیور میں رہنے والی ایک ریپ متاثرہ کی اس درخواست خارج کر دی ہے جس میں اس نے اپنے ساتھ زیادتی کرنے والے سابق پادری سے #شادی کی اجازت مانگی تھی۔ سابق #پادری 20 سال قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔ سپریم #کورٹ نے سابق پادری کی جانب سے دائر ایک علیحدہ درخواست بھی خارج کردی۔ اس پٹیشن میں اس نے #ریپ متاثرہ سے شادی کے لیے ضمانت مانگی تھی۔

واقعہ کے وقت متاثرہ لڑکی نابالغ تھی اور اس نے ایک بچے کو جنم دیا ہے۔جسٹس ونیت سرن اور دنیش مہیشوری کی بنچ نے سابق پادری سے کہاکہ ہائی کورٹ نے سوچ سمجھ کر فیصلہ دیا ہے اور ہم اس کے فیصلے میں مداخلت کرنا پسند نہیں کریں گے۔ #بنچ نے متاثرہ کو بتایا کہ وہ سابق پادری سے شادی کی درخواست کے ساتھ ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکتی ہے۔ سابق پادری کے وکیل امیت جارج نے کہا کہ ہائی کورٹ نے اس معاملے میں شادی کے حوالے سے جامع ہدایات دی ہیں جو کہ ایک بنیادی حق ہے۔

بنچ نے جارج سے پوچھا کہ متاثرہ اور سابق پادری کی عمر کیا ہے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ سابق پادری کی عمر 49 سال ہے جبکہ متاثرہ کی عمر 25 سال ہے۔ سپریم کورٹ نے جارج سے کہا کہ آپ نے خود ہائی کورٹ سے جامع ہدایات مانگی ہیں اور وہ مداخلت کرنا پسند نہیں کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button