نئی دہلی2اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ جیسا کہ بھارت امرت مہوتسو کی تقریبات منا رہا ہے، وہ پر امید ہیں کہ 130 کروڑ #بھارتی عوام اسے نئی اونچائیوں تک پہنچانے کویقینی بنانے کے لیے محنت جاری رکھیں گے۔وزیر اعظم نے سلسلے وار ٹویٹ پیغامات میں کہا ہے کہ’’جیسا کہ بھارت اگست کے مہینے میں داخل ہوگیاہے، جب سے امرت #مہوتسو کا آغاز ہواہے، ہم نے بہت سے واقعات دیکھے ہیں جو ہربھارتی کے لیے حوصلہ افزا ہیں۔
اس دوران ریکارڈ ٹیکہ کاری ہوئی ہے اور جی ایس ٹی کے بھی اونچے اعداد شمار حاصل ہوئے ہیں، جن سے زبردست معاشی سرگرمی کا اشارہ ملتا ہے۔اولمپک مقابلوں میں نہ صرف پی وی #سندھو نے #تمغہ جیتا ہے جس کی کہ وہ پوری طرح حقدار ہیں ، بلکہ مردوں اور#خواتین کی #ہاکی ٹیموں میں بھی تاریخی کوششیں کی ہیں۔ جیسا کہ بھارت امرت مہوتسو کی تقریبات منا رہا ہے، وہ پْر امید ہیں کہ 130 کروڑ بھارتی عوام اسے نئی اونچائیوں تک پہنچانے کو یقینی بنانے کے لئے محنت جاری رکھیں گے۔













