
کابل ،03؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)افغان حکومت کی جانب طالبان کی پیش قدمی روکنے کیلئے زمینی اور فضائی فورس کا استعمال جاری ہے۔ ہلمند پر بمباری سے طالبان کے 40 صوبہ سمنگان میں 15 ہلاک ہو گئے۔ افغان حکام نے جھڑپوں میں 455 طالبان کی ہلاکت کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ لشکر گاہ کے بیشتر علاقے طالبان کے قبضے میں ہیں۔ #امریکہ نے نیا #افغان #مہاجرین پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکہ اور برطانیہ نے طالبان پر سپن بولدک میں عام شہریوں کے قتل کا الزام عائد کر دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ اور #برطانیہ کے #سفارتخانوں نے الگ الگ بیانات جاری کر دیئے۔ جن میں کہا گیا ہے کہ قندھار کے علاقے سپن بولدک میں طالبان نے انتقامی کارروائیوں میں درجنوں شہریوں کو قتل کیا۔ قتل عام جنگی جرائم کے مترادف ہو سکتا ہے۔
شہریوں کے قتل عام کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ طالبان جنگجوؤں یا کمانڈروں کو جوابدہ ہونا چاہئے۔ دونوں ملکوں کے سفارتخانوں کے بیانات میں افغانستان میں جنگ بندی پر بھی زور دیا۔ سمنگان میں حکام نے طالبان کا اسلحہ گولہ و بارود تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔













