قومی خبریں

عسکریت پسندوں کے حملے میں بی ایس ایف کے دو جوان شہید

نئی دہلی/اگرتلہ3اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بارڈرسیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکار ، جو منگل کے روز تریپورہ میں انڈو #بنگلہ دیش بین الاقوامی سرحد پر گشت پر تھے، ان پر نیشنل لبریشن فرنٹ آف تریپورہ (این ایل ایف ٹی) کے عسکریت پسندوں نے گھات لگا کر حملہ کیا۔ جس میں بی ایس ایف کے دو جوان شہید ہوئے۔ عہدیداروں نے یہ معلومات دی ہیں۔

بارڈر سیکورٹی فورس نے بتایاہے کہ عسکریت پسندوں نے صبح 6.30 بجے ریاست کے ضلع ڈھلائی پر گھات لگا کر حملہ کیا اور شہید اہلکاروں میں ایک بی ایس ایف کا سب انسپکٹر بھی شامل تھا۔

ضلع کے پانیساگر سیکٹر میں چمنو تھانہ علاقے کے تحت آر سی ناتھ سرحدی چوکی کے قریب سیکورٹی فورسز پر گھات لگاکرحملہ کیاگیاجس کا #سیکورٹی فورسز نے مناسب جواب دیا۔بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بتایاہے کہ شدید انکاؤنٹر کے دوران سب انسپکٹر بھورو سنگھ اور کانسٹیبل راجکمار شدید زخمی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دونوں جوان شہید ہونے سے پہلے بہادری سے لڑے۔

ترجمان نے کہا کہ عسکریت پسندوں کو پکڑنے کے لیے علاقے میں وسیع پیمانے پر سرچ #آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ اہلکار نے بتایا کہ #عسکریت پسندوں نے شہید جوانوں کے ہتھیار بھی چھین لیے۔این ایل ایف ٹی ایک کالعدم تنظیم ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button