ممبئی/3 اگست :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مہاراشٹرا کابینہ نے مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کے طرز عمل پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ وزیر #نواب ملک نے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے آئین کے حقوق کی خلاف ورزی کا #الزام لگایا ہے۔ ملک نے کہا کہ گورنر آئین کے ذریعے منتخبہ حکومت کو دئے گئے حقوق کو نظرانداز کرتے ہوئے طاقت کے دو مراکز بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
گورنر سیکریٹریٹ کو کابینہ اور وزیر اعلیٰ کی ناراضگی سے ریاست کے چیف سیکرٹری کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔اقلیتی محکمہ کی طرف سے #اقلیتی کے بچوں کیلئے ہاسٹل تعمیر کئے گئے ہیں، جس کا افتتاح گورنر کریں گے۔ یہ معلومات ریاستی حکومت کو بھی نہیں دی گئی،جسے لے کر ریاست کی کابینہ میٹنگ میں ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ریاستی حکومت کے اختیارات میں گورنر کی مداخلت قرار دیا گیا۔
معلومات کے مطابق #گورنر کوشیاری 5، 6 اور 7 اگست کو مراٹھواڑہ کے ناندیڑ اور #ہنگولی اضلاع کے دورے پر جا رہے ہیں۔ اس دوران وہ ناندیڑ میں محکمہ #اقلیتی کی طرف سے بنائے گئے ہاسٹل کا افتتاح کریں گے، اس کے ساتھ ساتھ مقامی #کلکٹر اور عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ #میٹنگ کے بارے میں بھی بات کی گئی ہے۔



