اسپورٹس

لوولینا کی سیمی فائنل میں شکست ، کانسی کا تمغہ ملا

ٹوکیو ،04؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اسٹار انڈین باکسر لولینا بورگوہین (Lovlina Borgohain) کو خواتین کے ویلٹر ویٹ (69 کلوگرام) سیمی فائنل میں ترکی کی موجودہ چمپئن بوسناز سورمینیلی سے ہارنے کے بعد کانسی کے تمغے سے اکتفا کرنا پڑا۔ اس کے ساتھ ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستانی باکسرز کی مہم کانسی کے تمغے کے ساتھ ختم ہوئی۔اولمپک میں ڈیبو کررہی عالمی چمپئن شپ میں دو بار کی کانسی کا تمغہ جیتنے والی لوولینا کے خلاف بوسنازنے شروع سے ہی غلبہ حاصل کیااور 5-0 سے جیت درج کرنے میں کامیاب رہی ۔

ٹوکیو گیمز میں ہندوستان کا یہ تیسرا تمغہ ہے۔ اس سے قبل میرابائی چانو نے ویٹ لفٹنگ میں #چاندی جبکہ پی وی #سندھو نے #بیڈمنٹن میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ لوولینا کا تمغہ اولمپک باکسنگ میں گزشتہ نو سالوں میں ہندوستان کا پہلا تمغہ ہے۔#آسام کے #باکسر نے کئی انتباہ کے باوجود ریفری کی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر دوسرے #راؤنڈ میں ایک پوائنٹ کی کٹوتی کا بھی سامنا کیا۔

شکست کے بعد لوولینا نے کہاکہ مجھے نہیں معلوم کہ میں کیا کہوں۔ میں نے جو منصوبہ بنایا تھا اس پر عمل نہیں ہوسکا۔ میں اس سے بہتر کر سکتی تھی۔ لوولینا اولمپک باکسنگ ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنانے والی پہلی ہندوستانی باکسر بننے کے لیے چیلنج پیش کر رہی تھیں، لیکن عالمی چمپئن بوسیناز نے ان کا خواب چکنا چور کر دیا۔

ہندوستانی باکسر کے پاس ترک #کھلاڑی کے مضبوط #گھونسوں اور رفتار کا کوئی جواب نہیں تھا۔ دریں اثنا گھبراہٹ میں بھی #لوولینا نے غلطیاں کیں۔لوولینا نے میچ کا اچھا آغاز کیا لیکن بوسناز نے اپنے طاقتور ہکس اور جسم پر گھونسوں سے آہستہ آہستہ غلبہ حاصل کیا۔تیسرا راؤنڈ مکمل طور پر یک طرفہ تھا۔تاہم لوولینا نے پہلے ہی کوارٹر فائنل میں چائنیز تائی پے کے سابق عالمی چمپئن نین چن کو شکست دے کر میڈل حاصل کر کے تاریخ رقم کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button