قومی خبریں

ای ڈی نے فلپ کارٹ کو نوٹس جاری کیا

نئی دہلی5اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی)نے ای کامرس کمپنی #فلپ کارٹ (flipkart) اور اس کے پروموٹرز کو فارن ایکسچینج ایکٹ کی مبینہ خلاف ورزی پر10600کروڑروپے کے شو کاز نوٹس جاری کیے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے جمعرات کو یہ معلومات دی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ فلیپ کارٹ ، اس کے بانی سچن بنسل اور بنی بنسل سمیت 10 افراد کو #فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ (فیما) کی مختلف دفعات کے تحت گزشتہ ماہ نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایاہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد نوٹس جاری کیا گیا اور کمپنی کے خلاف الزامات میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کے اصولوں کی خلاف ورزی اور ملٹی برانڈ ریٹیل کو ریگولیٹ کرنا شامل ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ #والمارٹ کی ملکیت والی کمپنی اوراس کے #ایگزیکٹو اب عدالتی فیصلے کا سامنا کریں گے۔ #چنئی میں قائم ایجنسی کا ایک خصوصی ڈائریکٹر رینک افسر کارروائی کرے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button