سرکارنے نوجوانوں سے روزگارچھین لیا،جاسوسی ملک کابڑامسئلہ
نئی دہلی5اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج پھر مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا اور یوتھ کانگریس کے کام کی تعریف کی۔ راہل گاندھی نے کہاہے کہ میں یوتھ کانگریس کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ ایک تنظیم نے کورونا میں لوگوں کی مددکی ہے۔ ملک کو درپیش سب سے بڑامسئلہ بے روزگاری ہے۔ پی ایم مودی روزگارکے بارے میں ایک لفظ بھی نہیں بولتے۔ لاکھوں کروڑوں لوگوں سے روزگار چھین لیا۔
یہ حکومت دو تین صنعت کاروں کے لیے کام کرتی ہے۔ لوک سبھا میں ارکان پارلیمنٹ احتجاج میں کھڑے ہیں ، لیکن یہ سچ لوک سبھا ٹی وی پر نہیں دکھایا جائے گا۔ حکومت کا کام سچ چھپاناہے۔ #راہل #گاندھی نے دہلی کینٹ میں ایک دلت #نابالغ کی مبینہ #عصمت دری اور #قتل کے معاملے پر بھی حکومت کو گھیر ا۔ انہوں نے کہاہے کہ ایک چھوٹی بچی کو قتل کیا گیا ، زیادتی کی گئی۔ کہیں یہ خبر میڈیا میں شائع ہوئی۔
یہ حکومت عوام کی آواز کو دبانا چاہتی ہے۔ جس دن ہندوستان کے نوجوانوں نے بولناشروع کیا ، مودی حکومت کا وقت ختم ہو جائے گا۔پیگاسس کیس پر راہل گاندھی نے کہاہے کہ کسی نے مجھے بتایاہے کہ جاسوسی کا معاملہ چھوٹا مسئلہ ہے۔ یہ کوئی چھوٹا مسئلہ نہیں ہے۔ میں آپ کو بتا رہا ہوں کہ نریندر مودی نے میرے فون اور ہر نوجوان کے #فون کے اندر #پیگاسس لگائے۔ پیگاسس آواز کو دبانے کا ایک طریقہ ہے۔ یہ لوگ ملک کی آوازکودبانہیں سکتے۔
HP v236w 64GB USB 2.0 Pen Drive
₹545.00













