اگر مرکزی حکومت دیگر پسماندہ طبقات کے لیے مثبت اقدامات اٹھاتی ہے تو بی ایس پی پارلیمنٹ میں اورباہر اس کی حمایت کرے گی
نئی دہلی ،06؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ #مایاوتی نے کہا ہے کہ اگر مرکزی حکومت دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کی مردم شماری جیسے مثبت اقدامات کرتی ہے تو بی ایس پی پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ کے باہر اس کی حمایت کرے گی۔ بی ایس پی سربراہ کا یہ بیان اس وقت آیا ہے جب بہار کے سی ایم #نتیش کمار نے ذات کی بنیاد پر مردم شماری کے معاملے پر پی ایم سے ملنے کے لیے وقت مانگا ہے۔
مرکزی حکومت نے صرف درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کے لیے علیحدہ مردم شماری کی تجویز کی ہے۔ ملک میں او بی سی سماج کی علیحدہ مردم شماری کرانے کا مطالبہ بی ایس پی شروع سے مسلسل کرتی رہی ہے اور اب بھی بی ایس پی کا یہی مطالبہ ہے اور اگر مرکزی حکومت اس معاملے میں کوئی مثبت قدم اٹھاتی ہے تو بی ایس پی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اس کی حمایت کرے گی ۔
مایاوتی نے ایک ٹویٹ میں لکھاکہ بی ایس پی شروع سے ہی ملک میں او بی سی #سماج کی علیحدہ 3مردم شماری کا مطالبہ کرتی رہی ہے۔ اب بھی بی ایس پی کا یہی مطالبہ ہے۔ اگر مرکزی #حکومت اس معاملے میں کوئی مثبت قدم اٹھاتی ہے تو بی ایس پی۔ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ضرور اس کی حمایت کریں گے۔
Mi USB Type-C Cable
₹229.00
MAX Men’s Solid Slim Fit Polo
₹382.00













