بین الاقوامی خبریں

مکہ المکرمہ: نئے غلاف کعبہ کی پٹی کا 30 فیصد کام مکمل

ریاض ،07؍اگست :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)1433ہجری کےنئے غلاف کعبہ کی پٹی کی سنہری ٹکڑوں کا30فیصد حصہ تیار کرلیا گیا ہے، پٹی کے 56سنہرے حصے تیار ہوں گے۔اس حوالے سے کنگ عبدالعزیز کسوہ #کمپلیکس نے کہا ہے کہ نئے غلاف کعبہ بیلٹ کے سنہرے ٹکڑوں کا تیس فیصد کام مکمل ہوگیا ہے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق کسوہ کمپلیکس نے بیان میں بتایا کہ 56 سنہرے ٹکڑے تیار ہوں گے۔

ان کا تعلق باب #کعبہ کے پردے، غلاف کعبہ کی بیلٹ اس کے زیریں حصے اور قندیلوں سے ہے۔بیان میں بتایا گیا کہ غلاف کعبہ کی بیلٹ کا ایک سنہرا ٹکڑا 90 سے 120 روز میں تیار ہوتا ہے۔ غلاف کعبہ کی تیاری سال بھر جاری رہتی ہے۔سعودی عرب مکہ مکرمہ کے ام الجود محلے میں غلاف کعبہ کی #فیکٹری قائم کئے ہوئے ہے۔ اس میں 200 سے زیادہ ہنر مند 360دن تک غلاف کعبہ تیار کرتے رہتے ہیں۔

غلاف کعبہ سال میں ایک مرتبہ تبدیل کیا جاتا ہے۔ غلاف کعبہ کی تیاری کے لیے خام ریشم درآمد کیا جاتا ہے پھر اسے دھوکر سیاہ رنگ میں رنگا جاتا ہے۔غلاف کعبہ کی تیاری میں 670 کلو گرام خالص #ریشم استعمال ہوتا ہے۔اس میں 120 کلو گرام سونے اور سو کلوگرام #چاندی کے تار استعمال ہوتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button