قومی خبریں

راجستھان: جے پور میں چارجنگ کے دوران بلوٹوتھ ہیڈ فون پھٹنے سے نوجوان کی موت فروری میں ہوئی تھی شادی

نئی دہلی ،07؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اگر آپ بھی کال کرنے یا موسیقی سننے کے لیے ہیڈ فون یا #بلوٹوتھ ائرفون استعمال کرتے ہیں تو آپ کو بھی ہوشیاررہنے کی ضرورت ہے۔ دراصل #راجستھان کے جے پور ضلع میں بلوٹوتھ ہیڈ فون میں چارجنگ کے دوران #دھماکے کی وجہ سے ایک نوجوان کی موت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے ہفتے کے روز بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والا 28 سالہ نوجوان کمپٹیشن ایگزام کی تیاری کرتا تھا۔

یہ حادثہ چومو قصبے کے ادے پوریا گاؤں میں پیش آیا۔ حادثے کے بعد نوجوان کو #اسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔دراصل راکیش کمار ناگر گھر میں بلوٹوتھ ہیڈ فون لگا کر بیٹھا تھا اور اسے #چارجنگ پلگ سے جوڑ دیا تھا۔ گووند گڑھ پولیس کے مطابق اچانک ہیڈ فون میں #دھماکہ ہوا اور نوجوان بے ہوش ہو گیا۔

حادثے کے بعد نوجوان کو شہر کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔ ڈاکٹروں نے نعش نوجوان کے اہل خانہ کے حوالے کر دی ہے۔سدھوی نایک اسپتال کے ڈاکٹر ایل این روندلہ نے بتایا کہ نوجوان کو بے ہوشی کی حالت میں لایا گیا تھا۔ اسپتال میں علاج کے دوران اسکی #موت ہوگئی۔ ڈاکٹر کے مطابق نوجوان کی موت دل کی دھڑکن سے ہوئی ۔

پولیس نے بتایا کہ راکیش کمار کی شادی رواں سال فروری میں ہوئی تھی۔ واقعے کے بعد اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہے۔ گھر والوں نے بتایا کہ نوجوان پڑھائی میں ہوشیار تھا اور کمپٹیشن ایگزام کی تیاری کر رہا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button