قومی خبریں

مرکزی وزارت داخلہ نے ریاستوں سے کہا، پلاسٹک کے جھنڈوں کا استعمال بند کریں

نئی دہلی8اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)یوم آزادی کی تقریبات سے قبل مرکزنے ریاستوں سے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ لوگ پلاسٹک کے قومی جھنڈوں کا استعمال نہ کریں کیونکہ یہ ایک عملی مسئلہ ہے کہ اس طرح کے مواد سے بنے #ترنگے کی مناسب تلفی کویقینی بنایا جائے۔ مرکزی وزارت داخلہ نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بھیجے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ قومی پرچم ملک کے لوگوں کی امیدوں ، امنگوں کی نمائندگی کرتا ہے ، اس لیے اس کا ہمیشہ احترام کیا جانا چاہیے۔

 

 

#خط میں کہا گیا ہے کہ قومی #پرچم کے لیے ہر ایک کے ذہن میں پیار ، احترام اور #وفاداری ہے۔ اس کے باوجود قومی پرچم کی نمائش پر لاگو ہونے والے قوانین اور کنونشنوں کے حوالے سے لوگوں کے ساتھ ساتھ حکومت کی تنظیموں ، ایجنسیوں میں بیداری کا واضح فقدان ہے۔

وزارت داخلہ نے ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں کو بتایا کہ مشاہدہ کیا گیا ہے کہ اہم قومی ، #ثقافتی اور کھیلوں کے ایونٹس کے موقع پر کاغذ سے بنے قومی #پرچم کی جگہ #پلاسٹک سے بنے قومی جھنڈے بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔ خط میں کہاگیا ہے کہ چونکہ پلاسٹک کے جھنڈے کاغذی جھنڈوں کی طرح نہیں ہیں اورجھنڈے کے وقار کے مطابق پلاسٹک سے بنے قومی جھنڈوں کی مناسب تلفی کو یقینی بنانا ،یہ ایک عملی مسئلہ بھی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button