قومی خبریں

پیگاسس معاملہ :سپریم کورٹ سے آخری امید : پی چدمبرم

نئی دہلی8اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیرپی #چدمبرم نے کہاہے کہ #پیگاسس #جاسوسی کیس میں آخری امید اب سپریم کورٹ پر قائم ہے کیونکہ بھارتی #اخبارات نے اس کیس سے متعلق خبروں کو اپنے صفحات سے ہٹا دیاہے۔ انہوں نے بھارتی اخبارات کو #بزدل قرار دیا ہے۔

پی چدمبرم نے ٹویٹ کیا ہے کہ دنیا ان ڈرپوک ہندوستانی اخبارات کو نہیں پڑھتی جنہوں نے کچھ دنوں بعد یہ خبر اپنے صفحات سے ہٹا دی۔

ہماری امیدیں اب سپریم کورٹ پرقائم ہیں۔سابق مرکزی وزیر داخلہ اور خزانہ چدمبرم نے یکے بعد دیگرے کل تین ٹویٹ کیے ہیں۔ ان کا حوالہ مشہور بین الاقوامی برطانوی جریدے دی اکنامسٹ میں دیا گیاہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button