پی ایم کسان اسکیم: 9.75 کروڑ سے زائدکسانوں کے کھاتوں میں پی ایم مودی نے ٹرانسفر کیے19,500کروڑ
نئی دہلی ،09؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پردھان منتری کسان سمن ندھی (پی ایم کسان) اسکیم کے تحت وزیر اعظم #نریندر مودی نے 2000 روپئے کی قسط 9.75 کروڑ سے زائد کسان خاندانوں کو منتقل کی۔ ان کسانوں کے کھاتوں میں 19500 کروڑ روپئے سے زیادہ کی رقم منتقل کی گئی ہے۔ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقدہ پروگرام میں رقم کو ایک کلک کے ذریعے براہ راست مستحقین کے اکاؤنٹ میں منتقل کیا گیا۔ وزیراعظم نے آج قومی خوردنی تیل مشن کا بھی آغاز کیا۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آج 19500 کروڑ روپئے سے زیادہ کی رقم 9.75 کروڑ کسانوں کے بینک کھاتوں میں منتقل کی گئی ہے۔
یہ رقم چھوٹے کسانوں کے لیے بہت مفید ہوگی۔ 15 اگست آ رہا ہے۔ ہم آزادی کے 75 سال منانے والے ہیں۔ اگلے 25 سالوں میں ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کو کہاں لے جانا ہے۔قومی خوردنی تیل مشن کا آغاز کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ خوردنی تیل کی پیداوار بڑھانا ضروری ہے۔ ملک کو خود مختاربنانے کے لیے ہمیں اس سمت میں کام کرنا ہوگا۔ آج قومی خوردنی تیل مشن کا عزم مصصم کیا گیا ہے۔ اس پر 11000 کروڑ سے زائد رقم خرچ کی جائے گی۔ Palm Oil کی پیداوار کو بڑھایا جائے گا۔
مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر، وزیر زراعت کیلاش چودھری، شوبھا کرندلاجے اور اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سمیت کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ بھی اس پروگرام میں موجود تھے۔اس موقع پر وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ حکومت ہند کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کی مسلسل کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم کسان اسکیم اس سمت میں کامیاب اور معنی خیز ثابت ہوئی ہے۔
#پروگرام کے دوران #وزیراعظم نے کسانوں سے فائدہ اٹھانے والوں سے بھی بات چیت کی۔ #پی ایم #کسان اسکیم کے تحت مستحق #کسان #خاندانوں کو سالانہ 6000 روپئے کا مالی امداد دی جاتی ہے اور یہ مالی امداد چار ماہ میں 2000 روپئے کی تین اقساط میں فراہم کی جاتی ہے۔ #فنڈز براہ راست مستحقین کے بینک کھاتوں میں منتقل کیے جاتے ہیں۔



