قومی خبریں

کشمیریت مجھ میں بھی ہے ،جلدریاست کادرجہ بحال کیاجائے راہل گاندھی کاجموں وکشمیردورہ،مرکزی حکومت کونشانہ بنایا

نئی دہلی10اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کانگریس رکن پارلیمنٹ #راہل گاندھی کے جموں و کشمیر کے دورے کا آج دوسرا دن ہے۔ 5 اگست ، 2019 کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور اسے دو مرکزی علاقوں میں تقسیم کرنے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ ہے۔انھوں نے مکمل ریاستی حیثیت کے ساتھ ساتھ انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے جموں و کشمیر کے باشندوں کے لیے زمین اور روزگار کے حقوق کی وکالت کی۔اپوزیشن لیڈروں کو گھروں میں نظر بند کرنے پر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہاہے کہ جب بھی ہم جموں و #کشمیر یا #پیگاسس کا مسئلہ اٹھانا چاہتے ہیں تو ان کی آواز دب جاتی ہے۔

انہوں نے عوام کو جموں و کشمیر پر براہ راست #حملوں اور ملک کے باقی حصوں پر بالواسطہ حملوں سے خبردار کیا۔ راہل #گاندھی نے کہا ہے کہ ہندوستان میں ہر ادارے پر حملے ہوتے ہیں۔ عدلیہ پر حملے ہوتے ہیں۔ میڈیا سچ نہیں دکھا رہا ہے۔ انہیں دبایا جا رہا ہے ، دھمکیاں دی جارہی ہیں ، وہ خوفزدہ ہیں۔ اگر وہ حقائق بتاتے ہیں تو وہ اپنی ملازمتیں گنوا دینے سے ڈرتے ہیں۔ اس کے لیے یہ ایک قسم کی وطن واپسی تھی۔ راہل گاندھی نے مزیدکہا ہے کہ میں جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ احترام اور #محبت کا رشتہ چاہتا ہوں ، جنہوں نے درد اور تکلیف کا سامنا کیا ہے۔ دہلی سے پہلے ، میرا #خاندان الہ آباد میں رہ رہا تھا۔

پہلے وہ کشمیر میں رہ رہے تھے۔کانگریس رکن پارلیمنٹ نے مزیدکہاہے کہ میں آپ کو سمجھتا ہوں۔ میرے خاندان نے جہلم کا پانی پی لیا ہے۔ آپ کے رسم و رواج اور آپ کی سوچ ،جسے ہم #کشمیریت کہتے ہیں ۔میرے پاس بھی ہے۔انہوں نے بی جے پی اور آر ایس ایس پرخوف اور نفرت پھیلانے کا الزام لگایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button