
نئی دہلی،10اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)حکومت نے منگل کو کہا کہ اس کے پاس کچھ #روہنگیائی #مسلمانوں کے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی اطلاعات ہیں۔یہ معلومات مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ امور نیتیانند رائے نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
انہوں نے کہا کہ جو بھی غیر ملکی #شہری بغیر #دستاویزات کے ہندوستان میں داخل ہوتے ہیں ان کے ساتھ غیر قانونی #تارکین #وطن کی طرح سلوک کیا جاتا ہے۔رائے نے کہاکہ کچھ روہنگیائی مسلمانوں کے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی اطلاعات ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ غیر قانونی تارکین وطن کی فوری شناخت اور انہیں محدود جگہ میں روکنے کیلئے مناسب اقدامات کریں۔



