قومی خبریں

لوک سبھا میں زرعی قوانین پر بحث ہو، سڑکوں پر بیٹھے کسانوں کے مطالبات پورے کئے جائیں: اکالی دل

نئی دہلی،10اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) #شرومنی اکالی دل نے منگل کو لوک سبھا میں مرکزی #زرعی #قوانین کا مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ ان کالے قوانین پر ایوان میں بحث ہونی چاہیے اور #حکومت کو مشتعل کسانوں کے مطالبات کو قبول کرنا چاہیے۔پارٹی لیڈر ہرسمرت #کور #بادل نے دیگر پسماندہ طبقات (اوبی سی) سے متعلق آئین (127 ویں ترمیمی) بل 2021 پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ اگر اس موضوع پر بات ہو رہی ہے تو کسانوں کے مسائل پر بھی یہاں بحث ہونی چاہیے۔
سابق مرکزی وزیر #ہرسمرت کور نے کہا کہ اکالی دل نے وفاقی ڈھانچے کی مضبوطی کیلئے جدوجہد کی ہے اور اس لیے وہ اس بل کا خیرمقدم کرتی ہے جس کے مطابق ریاستوں کو او بی سی کی فہرست بنانے کا حق ملے گا۔انہوں نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ حکومت ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ کی بات کرتی ہے، لیکن سڑکوں پر بیٹھے لوگوں کے ’وکاس‘ کا کیا ہوگا؟۔
اکالی دل کے رہنما نے الزام لگایا کہ کالا قانون لا کر کسانوں پر بوجھ بڑھایا گیا اور سینکڑوں کسان مر گئے۔ہرسمرت نے سوال کیاکہ #پیگاسس کے معاملے پر ایوان کام نہیں کررہا ہے، لوگ زرعی قوانین کی وجہ سے مررہے ہیں تو اس پر بحث کیوں نہیں ہو سکتی؟۔انہوں نے کہا کہ مرکز کے تین نئے زرعی قوانین پر تبادلہ خیال کیا جائے اور کسانوں کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button