قومی خبریں

جنتر منتر پر فرقہ وارانہ نعرے بازی اشونی اپادھیائے سمیت 6 افراد کو سخت دباوکے بعدحراست میں لیاگیا

نئی دہلی10اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دارالحکومت دہلی میں جنتر منتر کے قریب اتوار کو منعقدہ پروگرام کے دوران انتہائی #شرمناک اور #اشتعال انگیز نعرے بازی کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے وکیل اور دہلی #بھارتیہ جنتا #پارٹی (بی جے پی) کے سابق ترجمان اشونی #اپادھیائے سمیت چھ افراد سے پوچھ گچھ کے بعد #حراست میں لے لیا گیا۔دہلی #پولیس سے موصولہ معلومات کے مطابق تمام چھ افراد اشونی اپادھیائے ، ونود شرما ، دیپک سنگھ ، ونیت کرانتی ، پریت سنگھ ، دیپک کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ دہلی پولیس نے پیر کو اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button