
نئی دہلی ،11؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ہندوستان میں بدھ کے روز کورونا کیسز 40 ہزار سے کم درج ہوئے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38353 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور 497 افراد ہلاک ہوئے۔ ہندوستان میں فعال #کیسز کی تعداد 386351 ہے جو کہ گزشتہ140 دنوں میں سب سے کم ہے۔ یہی نہیں، صحت یابی کی شرح بھی سب سے زیادہ ہے جو 97.45فیصد ہے۔ اب تک مجموعی طور پر 31220981 افراد #کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 40013 #مریض صحت یاب ہوئے۔ ہفتہ واری مثبت شرح 5 فیصد سے کم ہوکر2.34 فیصد ہے، جبکہ یومیہ #مثبت شرح 2.16 فیصد ہے، جو گزشتہ16 دنوں سے 3 فیصد سے نیچے رہی ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں 4138646 ویکسین لگائی گئیں۔ اب تک کل 519080524 ویکسی نیشن ہو چکی ہیں۔



