
کوالالمپور:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) #ملائیشیا سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ سِتی سارہ رئیس الدین (Malaysian-singer-siti-sarah-raissuddin)بچے کی پیدائش کے ایک روز بعد عالمی وبا کورونا وائرس کے ہاتھوں جان کی بازی ہار گئیں۔مقامی اخبار نیو اسٹریٹس ٹائمز کے مطابق 37 سالہ ملائیشیا کی گلوکارہ کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش ہوئی۔سِتی سارہ رئیس الدین بچے کی پیدائش سے قبل کچھ پیچیدگیوں اور آکسیجن کی کمی کا شکار ہوئیں ڈاکٹروں نے گلوکارہ کو پہلے فوراً آکسیجن سپورٹ دی لیکن پھر طبیعت نہ سنبھلنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں۔
سارہ کے شوہر نے بتایا کے آخری بار ویڈیو کال پہ اسپتال سے انہوں نے بات کی۔اس وقت سارہ کے رخسار سے آنسو بہہ رہے تھے ،۔تینوں بچوں ( 10 سالہ اویس القرنی ، 8 سالہ زہیرا طلیطہ زہرہ اور 6 سالہ عارق متین) نے اپنے والدہ سے یہ آخری بار بات کی تھی ۔۔کیونکہ کوویڈ کی وجہ سے ملنے کی اجازت نہیں تھی انہوں نے اسپتال کے صحن میں بیٹھ کر تلاوت کی اور گھر واپس آگئے۔ ملائیشیا کے بادشاہ اور ملکہ نے بھی اظہار تعزیت کیا۔
اپنی پسندیدہ #گلوکارہ کے یوں اچانک #دنیا سے رخصت ہونے پر ان کے مداحوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے، #سوشل میڈیا پر #پیغامات کے ذریعے ان کے مداح اظہار تعزیت کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ 25 جولائی کو گلوکارہ کے گھر کے تمام افراد #کورونا کا شکار ہوئے تھے۔



