بین الاقوامی خبریں

شہزادہ اینڈریو کا جنسی زیادتی کیس ۔امریکہ، برطانیہ سفارتی تعلقات پر اثر انداز ہوسکتا ہے: رپورٹ

واشنگٹن ،13؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)شہزادہ اینڈریو پر مبینہ #جنسی #زیادتی کے کیس کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ یہ کیس #برطانیہ اور #امریکہ کے سفارتی تعلقات میں کشیدگی پیدا کرسکتا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک اطالوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ شہزادہ اینڈریو پر مبینہ جنسی زیادتی کا کیس برطانیہ اور امریکا کے سفارتی تعلقات میں کشیدگی پیدا کر رہا ہے۔اطالوی اخبارنے خبردار کیا ہے کہ ڈیوک آف یارک کے خلاف ایک کمسن کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کا کیس شاہی خاندان کی بادشاہت اور امریکا کے ساتھ برطانیہ کے سفارتی تعلقات کے لیے خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔

خیال رہے کہ اطلاعات کے مطابق اس وقت ڈیوک آف یارک، شہزادہ اینڈریو ملکہ الزبتھ کے ہمراہ اسکاٹ لینڈ کے بالمورل کاسٹل میں موجود ہیں جہاں ملکہ گرمیوں کی چھٹیاں گزار رہی ہیں۔واضح رہے کہ امریکی خاتون #ورجینیا رابرٹس نے الزام لگایا ہے کہ برطانوی شہزادہ اینڈریو نے ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔ورجینیا نے نیویارک سٹی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہزادہ اینڈریو نے بدنام زمانہ جیفری ایپسٹین کے نیویارک والے گھر میں اسے کمسنی میں جنسی حملے کا نشانہ بنایا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button