
کابل،13؍اگست :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)افغانستان میں عسکریت پسند گروہ طالبان کی پیش قدمی کے سبب امریکا کابل میں اپنے سفارتخانے کے عملے کو کم سے کم کرنا چاہتا ہے۔ تاہم #واشنگٹن حکومت کابل میں امریکی سفارتخانہ قائم رکھنا چاہتی ہے۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے مطابق آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران تقریبا ًتین ہزار امریکی فوجی کابل پہنچ جائیں گے تاکہ #امریکی سفارت خانے میں موجود عملے کا محفوظ طریقے سے انخلا کیا جا سکے۔ #کابل میں امریکی حکام کی ایک بڑی تعداد اب بھی موجود ہے اور امریکہ انہیں وہاں سے بعض مخصوص فلائٹس کے ذریعے نکالنے کی کوشش میں ہے۔ ادھر #برطانیہ نے بھی اپنے تقریباً 600 فوجیوں کو مختصر وقت کے لیے کابل دوبارہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔



