قومی خبریں

15 اگست پرسختی: دہلی میں غیر قانونی طور پر رہنے والے دس غیر ملکی شہری گرفتار

نئی دہلی ،13؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)15 اگست کے پیش نظر دہلی پولیس غیر قانونی طور پر دہلی میں رہنے والے لوگوں سے تفتیش کر رہی ہے۔ اس کے تحت 10 غیر ملکی شہری جو بغیر #ویزے اور #پاسپورٹ کے رہ رہے تھے پولیس اسٹیشن ڈبری، اتم نگر اور موہن گارڈن کے پولیس اہلکاروں نے گرفتار کیا ہے۔ دوارکا کے ڈی سی پی سنتوش کمار مینا کے مطابق افریقی شہریوں کی ایک بڑی تعداد دارالحکومت دہلی میں پیسے کمانے کے مواقع کی تلاش میں ہے۔ بہت سے افریقی شہری موہن گارڈن، ڈبری اور اتم نگر کے علاقے میں رہ رہے ہیں اور ان میں سے بہت سے لوگ جعلی یا میعاد ختم ہونے والے ویزوں کے بعد بھی رہ رہے ہیں۔

این ڈی پی ایس #ایکٹ کے #مقدمات ان کے خلاف تھانہ موہن گارڈن، اتم نگر میں مقامی اور دیگر ریاستوں کے لوگوں کو نشہ آور اشیاء کی فراہمی کے لیے درج کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ افریقی شہریوں کے خلاف سائبر فراڈ کے کیس بھی رپورٹ ہوئے۔ غیر ملکیوں کے غیر قانونی قیام کے خلاف مسلسل کارروائی کی جا رہی ہے۔ 11 اگست کو تھانہ ڈبری، اتم نگر اور موہن گارڈن کے علاقے میں غیر قانونی طور پر رہنے والے غیر ملکیوں کے خلاف ایک خصوصی مہم شروع کی گئی۔

ان تھانوں کے ملازمین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایسے غیر #ملکیوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔ان تھانوں کے عملے کی جانب سے وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن کیا گیا اور اس آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 10 غیر ملکی شہری بغیر پاسپورٹ، ویزا کے پائے گئے۔ ان کے خلاف دفعہ 14A فارنرز ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی ۔ غیر قانونی طور پر رہنے والے #غیر ملکیوں کو کرائے پر رہائش فراہم کرنے والے زمینداروں کے خلاف بھی #قانونی کارروائی کی جائے گی۔ گرفتار کیے گئے زیادہ تر شہری #نائیجیریا کے رہائشی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button