بین ریاستی خبریں

ممبئی عدالت کا فیصلہ : بیوی کے ساتھ زبردستی جنسی تعلقات کو غیر قانونی نہیں کہہ سکتے، شوہر کودی ضمانت

ممبئی، 13 اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ممبئی کی ایک عدالت کے فیصلے کے مطابق بیوی کے ساتھ زبردستی جنسی تعلقات کو غیر قانونی نہیں کہا جا سکتا۔ ملزم شوہر نے یہاں سیشن کورٹ میں اپنی درخواست دائر کی تھی۔ اس درخواست میں شوہر نے کہا تھا کہ اس پر اس کی بیوی کی جانب سے جبرا #جنسی #تعلقات کا الزام غلط ہے۔ ساتھ ہی اس نے اس کیس میں ضمانت کیلئے بھی درخواست دی تھی۔ ایڈیشنل سیشن جج سنجے شری جے گھرت نے اس معاملے میں کہا کہ ملزم شخص خاتون کا شوہر ہے، اس لیے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ اس نے کوئی غیر قانونی کام کیا ہے۔

ساتھ ہی عدالت نے اس کیس میں خاتون کے #شوہر کی #ضمانت بھی منظور کرلی ہے۔استغاثہ کے مطابق خاتون کی #شادی گزشتہ سال 22 نومبر کو ہوئی تھی۔ خاتون نے اپنے شوہر اور سسرال والوں کے خلاف تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی تھی کہ اس کا شوہر اور سسرال والے اسے شادی کے بعد سے ہراساں کر رہے تھے اور جہیز کا مطالبہ کر رہے تھے۔

ساتھ ہی خاتون نے اپنے شوہر پر جبرا جنسی تعلقات کا الزام بھی لگایا، جس کے بعد ملزم شوہر نے عدالت سے ضمانت کی درخواست دی تھی۔خاتون نے یہ بھی کہا کہ اس سال 2 جنوری کو ہم دونوں ممبئی کے قریب مہابلیشور گئے تھے۔ جہاں اس کے شوہر نے ایک بار پھر #زبردستی اس کے ساتھ رشتہ قائم کیا۔ خاتون نے الزام لگایا کہ اس کے بعد اسے طبیعت خراب ہونے لگی جس کے بعد وہ ڈاکٹر سے ملنے گئی۔ معائنے کے بعد ڈاکٹر نے بتایا کہ اسے کمر کے نیچے فالج ہو گیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج سنجے شری جے گھرت نے کہاکہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ خاتون کو فالج کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تاہم خاتون کی اس حالت کے لیے اس کے شوہر یا خاندان کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا، جس طریقے سے خاتون نے اپنے درخواست گزار (شوہر) پر الزام لگایا۔ اس کیلئے حراستی تفتیش ضروری نہیں ہے۔ ملزم شوہر اور اس کا خاندان اس معاملے کی تحقیقات میں اپنا مکمل تعاون دینے کے لیے تیار ہیں۔

سماعت کے دوران شوہر اور اس کے اہل خانہ نے کہا کہ ہمیں جھوٹا پھنسایا جا رہا ہے، ہماری طرف سے جہیز کا کبھی کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا۔ ساتھ ہی استغاثہ نے ملزم شوہر کی پیشگی ضمانت کی درخواست کی مخالفت کی، جس کے بعد جج نے کہا کہ خاتون نے اپنے الزامات میں جہیز کے مطالبے کی شکایت کی تھی لیکن اس نے جہیز میں اس سے کتنی رقم مانگی اس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button