قومی خبریں

یوپی پولیس کے بعداب ای ڈی کے نشانے پر مختار انصاری اور عتیق احمد کی جائیداد ، جلد ہو سکتی ہے بڑی کاروائی

لکھنو، 13 اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مختار #انصاری اور عتیق احمد کی جائیدادیں ای ڈی کے رڈار پربھی ہیں۔ یوپی #پولیس کے بعد اب ای ڈی نے بھی #مختار اور #عتیق کے خلاف کارروائی تیز کردی ہے۔ ای ڈی پریاگراج میں دونوں مافیا کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی جائیدادوں کی جانچ کر رہا ہے۔ غیر قانونی طور پر حاصل کئے گئے جائیداد کی فہرست بنانے کے بعد ای ڈی انہیں قرق کرے گا۔ ای ڈی کی ٹیم جلد ہی مختار سے باندہ جیل میں اور عتیق سے گجرات کی سابرمتی جیل میں پوچھ گچھ کرے گی۔ اس کیلئے عدالت سے اجازت لینے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

دونوں سے پوچھ گچھ کے دوران ای ڈی حکام ان کی آمدنی اور #اثاثوں کے ذرائع کا پتہ لگائیں گے۔ ان دونوں نے اربوں روپے کی جائیدادکیسے بنائی، ان کے کاروبار کیا ہیں، ان کی آمدنی کے اہم ذرائع کیا ہیں؟ ای ڈی اس بارے میں معلومات جمع کرے گا۔ گزشتہ تین ماہ کے دوران پولیس نے مختار اور اس کے گروہ کے ارکان کی 222 کروڑ روپے اور عتیق اور اس کے گروہ کے ارکان کی تقریبا 350 کروڑ روپے کی #جائیداد ضبط کی ہیں۔

ای ڈی نے ان دونوں کے خلاف یوپی پولیس کی سفارش کی بنیاد پر پریاگ راج میں مقدمہ درج کیا تھا۔ دریں اثنا یو پی پولیس اور پریاگ راج اور ماؤ کی مقامی انتظامیہ نے دونوں مافیا کی اربوں روپے مالیت کی جائیدادیں ضبط کر لیں یا انہیں منجمد کروا دیا۔ تین دہائیوں کے دوران مختار اور عتیق نے ریاست کے نصف درجن سے زیادہ شہروں میں کروڑوں روپے مالیت کی زمینیں خریدیں اور فروخت کی۔ساتھ کئی قیمتی سرکاری اراضی پر قبضہ بھی کیا ۔

یوپی پولیس کی درخواست کے بعد ای ڈی نے ان دونوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے اور ان کی جائیداد، کمپنیوں اور بینک کھاتوں کی تفتیش شروع کی ہے، نیز ان دونوں کی ضبط شدہ #جائیدادوں کی تفصیلات یوپی پولیس سے مانگی ہیں۔ یہ معلومات حاصل کرنے کے بعد ای ڈی ان میں سے بہت سی جائیدادوں کو ضبط کر سکتا ہے۔ اس میں مختار کی مئو، #بنارس، لکھنؤ میں واقع کئی جائیداد شامل ہیں ، جبکہ عتیق کی پریاگراج، کوشامبی اور لکھنؤ میں کئی جائیداد ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button