
نئی دہلی14اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ٹوئٹرنے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کا اکاؤنٹ بحال کردیا ہے۔ سوشل میڈیا کمپنی نے یہ قدم اس وقت اٹھایا جب راہل گاندھی نے دہلی کینٹ میں مبینہ #زیادتی اور #قتل کے واقعے کے حوالے سے 9 سالہ #بچی کے خاندان کی #تصویر #شیئر کی ہے۔ کانگریس کے دیگر رہنماؤں کے ٹوئٹر #اکاؤنٹ بھی بحال کر دیئے گئے ہیں۔ ٹوئٹر پر جاتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ وہ ہندوستان کے جمہوری عمل میں مداخلت کرکے ایک خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں۔ یہ اکاؤنٹس تقریباََایک ہفتہ قبل بندکیے گئے تھے۔ کانگریس ذرائع نے بتایاہے کہ راہل گاندھی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ کھول دیا گیا ہے۔ نیزکانگریس کے ان لیڈروں کے اکاؤنٹس جنہوں نے راہل گاندھی کے ٹویٹ کو شیئر کیا ہے کو بھی بحال کردیا گیا ہے۔
ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کی فیملی کی تصویر شیئر کرنا قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ٹویٹر نے راہل گاندھی کا اکاؤنٹ کھول دیا لیکن متنازعہ ٹویٹ کو بھارت میں دکھانے سے روک دیا گیا ہے۔ لیکن وہ ٹویٹ دنیا کے دوسرے ممالک میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ٹوئٹر کی جانب سے ایک بیان بھی جاری کیا گیا ہے۔ اس میں کہاگیاکہ راہل گاندھی کی جانب سے ایک خط بھیجا گیا تھا جس میں ان کا اکاؤنٹ بحال کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔ اس کی بنیاد پر ان کاٹوئٹر کھول دیا گیاتھا۔



