
نئی دہلی15اگست :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے خلاف قومی دارالحکومت دہلی کے باراکھمبا اور تلک مارگ تھانے میں شکایت درج کی گئی ہے۔ یہ شکایت دہلی کینٹ #عصمت دری متاثرہ خاندان کی شناخت ظاہر کرنے پر ایف آئی آر درج کرنے کے لیے دی گئی تھی۔ دونوں تھانوں نے دونوں شکایات نئی دہلی پولیس کرائم برانچ کو منتقل کر دی ہیں۔ نئی دہلی کے ڈی سی پی نے یہ معلومات دی ہیں۔
#کرائم برانچ کو پہلے ہی نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس (این سی پی سی آر) سے شکایت ہے۔ این سی پی آر نے راہل گاندھی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی شکایت بھی دی تھی۔ این سی پی سی آر نے فیس بک انڈیا اور #انسٹاگرام سے #راہل #گاندھی کے خلاف کی گئی کارروائی کی تفصیلات بھی مانگی ہیں۔



